۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انجمن وظیفہ سادات و مومنین کا سالانہ جلسہ لکھنئو مین میں منعقد 

حوزہ/ انجمن وظیفہ سادات و مومنین ایک فلاحی قومی اداراہ ہے۔ 1912 میں قائم یہ ادارہ قوم کے ہونہار اور معاشی طور پر کمزور طلباء کی منظم طریقہ سے مالی امداد کے ساتھ طلباء کو تعلیم کے منازل و مراتب کو طئے کرنے، بہتر کیرئیر، ملازمت و پیشہ کے انتخاب میں مدد بھی کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کھنئو/ انجمن وظیفہ سادات و مومنین علیگڑھ، کا دو روزہ سالانہ جلسہ گلشن واسطی سرفراز گنج لکھنئو میں منعقد ہوا۔ انجمن وظیفہ سادات و مومنین ایک فلاحی قومی اداراہ ہے۔ 1912 میں قائم یہ ادارہ قوم کے ہونہار اور معاشی طور پر کمزور طلباء کی منظم طریقہ سے مالی امداد کے ساتھ طلباء کو تعلیم کے منازل و مراتب کو طئے کرنے، بہتر کیرئیر، ملازمت و پیشہ کے انتخاب میں مدد بھی کرتی ہے۔

انجمن وظیفہ سادات و مومنین کا سالانہ جلسہ لکھنئو مین میں منعقد 

انجمن کی اعلیٰ فیصلہ کن اور اعلیٰ نگراں جماعت کارکن کمیٹی ہے جو دو اقسام: منصبی و نو منتخب کارکنان پر مبنی ہوتی ہے۔ کارکن کمیٹی ہی انجمن کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے اقدامات کرنے کی مجاز ہےاور یہ کمیٹی انتظامی ، معاشی و دیگر امور پر اکثر تمام فیصلہ سالانہ جلسہ میں ہی لیتی ہے۔ یہ جلسہ ملک کے تمام شہروں و قصبوں میں منعقد ہوتا ہے۔

انجمن کا 110 واں سالانہ اجلاس تیس سال کی طویل مدت کے بعد ۲۴-۲۵ دسمبر کو شہر لکنھئو میں منعقد ہوا۔ کارکن کمیٹی کے اس دو روزہ اجلاس میں انجمن کے دستور العمل کی روشنی میں کارکن کمیٹی کے ممبران نے ایجنڈا کے مطابق مباحثہ، گفت و شنید، مذاکرہ و مناظرہ انجام دئے۔ آڈت و تمام شعبہ جات کی رپورٹس، صدر انجمن جناب عالم حسین رضوی کےخطبہ صدارت، جنرل سکریڑی جناب محمد محسن صاحب کی رپورٹ و دیکر ممبران کارکن کمیٹی، لوکل سکریٹریز و ممبران کی تجاویز پر تبادلئہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ انجمن کے تمسکات، بجٹ، تقسیم وظیفہ و دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

انجمن کی سالانہ جلسہ میں دانشوران قوم، سماجی کارکنان و عوام سے مکالمہ کا بھی ایک سیشن ہوتا ہے، جسے عوامی جلسہ کہا جاتا ہے جو بتاریخ 25 دسمبر 2022 کو بمقام امام باڑہ بلقیس جہاں سرفراز گنج میں منعقد ہوا- اس جلسہ عام میں انجمن کے ذمہ داران نے اپنی تقاریر کے ذریعہ علم کئ اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انجمن کی تاریخ اور خدمات سے متعارف کرایا۔ اس جلسہ کی صدارت سماجی کارکن رفعت فاطمہ نے فرمائ۔
کافی عرصہ کے بعد انجمن نے اپنے صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب ‎با اِتفاق کُلی کیا۔

صدر کے عہدہ کے لئے جناب علی ظفر عابدی صاحب کانپور منتخب ہوئے اور انکی تجویز پر نائب صدر کے عہدہ پر جناب صغیر عابد رضوی صاحب ایڈوکیٹ بہرائچ کو منتخب کیا گیا۔ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لئے جناب اصغر مہدی صاحب لکھنئو کا انتخاب ہوا اور ان کی تجویز پر جناب ذولقر نین حیدر صاحب انائو و جناب مصطفیٰ بلگرامی صاجب علیگڑھ کو جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں کے لئے چنا گیا۔ اسک بعد مختلف شعبہ جات کے سکریٹریز کو منتخب کیا گیا۔

انجمن وظیفہ سادات و مومنین کا سالانہ جلسہ لکھنئو مین میں منعقد 

مدیر رسالہ و سکریٹری نشر و اشاعت کے لئے الحاج علی زہین نقوی صاحب نئ دلّی، سکریٹری واپسی قرض حسنہ کے لئے جناب احسان امام عابدی صاحب لکھنئو، سکریٹری ڈیجیٹل میڈیا کے بطور جناب رضا حیدر صاحب نوئیڈا، سکریٹری مشاورت کے لئے جناب سید باقر علی خاں صاحب، لکھنئو، سکریڑی وظیفہ بیرون ہند کے لئے جناب سراج نئیر ، بہرائچ کو منتخب کیا گیا۔ جناب سید عین الرضا رضوی صاحب کو شمبی کو بطور انٹرنل آڈیٹر منتخب کیا گیا۔ اسکے علاوہ مفاد انجمن و دیگر ضروریات کے مدع نظر دو نئے شعبہ سکریٹری آرگینائزیشنل امور و سکریٹری لیگل ایفیرس تخلیق کئے گئے جن کے لئے علی الترتیب جناب ضمانت علی صاحب لکھنئو و جناب سید محمد اقبال حسن ایڈوکیٹ الہ آباد کو منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ دستور العمل کی ہدایت کی روشنی میں انجمن کی ضروریات کے مطابق متعدد کمیٹیاں تشکیل کی گئیں۔

قابل ذکر ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سالانہ اجلاس لکھنؤ کے موقع پر ایک صوری و معنوی اعتبار سے شاندار سوینیر جناب تذہیب نگروری صاحب کا مرتب کردہ اشاعت پذیر ہوا جس کی خاصی پذیرایء کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .